ادھوری کہانی ؟
کبھی کبھی ایک شخص پوری زندگی آپ پر اپنا اثر چھوڑ جاتا ہے
کچھ لکھنے بیٹھوں تو ہزاروں خیالات ہزاروں واقعہ سامنے آکر ناچنا شروع کر دیتے ہیں عجیب میلہ سا لگ جاتا ہے جیسے سب پرانے خیالات ملکر نئے آنے والوں کو نچا رہے ہوں اور تھکا تھکا کر بھگا رہے ہوں۔۔۔ نئے آنے والے خیالات بھی شاید بہت ہی معصوم ہوتے ہیں اور فورا اپنے سے پرانوں کی باتیں ماننا شرع کرد یتے ہیں یا تو ناچ رہے ہوتے ہیں یا بھاگ جاتے ہیں کچھ ہیں جو بغاوت کرتے ہیں اور ڈھیٹ بن کر ڈٹے رہتے ہیں انہی کو ہم صفحہ پر قلم سے اتارتے ہیں یقین کریں یہ باغی خیال ہی وفادار ہوتے ہیں اور آپ کے ساتھی بن جاتے ہیں۔۔۔
انسان ایک سیکنڈ میں ہزاروں خیالات سوچ لیتا ے مگر سب اچانک غائب ہوجاتے ہیں جس کو صفحہ پر اتار لو وہی آپ کا ساتھ دے گا ہمیشہ
کوئی خوشی کب تک خوشی رہ سکتی ہے جب تک نیا غم یا نئی خوشی نا مل جائے ۔۔۔۔ بس اتنا ساتھ ہوتا ہے؟
نہیں کیا آپ اس پر یقین نہیں رکھتے چلیں آپ مشاہدہ کریں آپ کو ایک خوشی ملی آپ ابھی محسوس کر رہے ہیں کہ اچانک آپ کو کوئی نئی خوشی مل گئی کیا اب آپ کو پرانی یاد رہی یا اس کی ویسے اہمیت رہی جیسے پہلے تھی نہیں
اچھا اب آئیں غم کی طرف کیا نیا آنے والا غم آپ کو پرانا بھلا دیتا ہے ؟ نہیں غم وفادار ہوتے ہیں سب ساتھ ساتھ رہتے ہیں یہ خوشیاں ہی ہیں بے وفا جو نئی آنے والی پرانی کو نکلوا دیتی ہے سوکن کی طرح
ادھوری کہانی ہے ہو جائے گی مکمل