جزبات اور یادیں

انسانی دماغ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے باقی دو کے نام گوگل کر لیں ایک حصہ ”سیریبرم” کہلاتا ہے جس کو اردو میں مقدم دماغ کہا جاتا ہے یہ دماغ کا بڑا حصہ ہے اس میں کھانا پینا چھونا اس جیسے تمام کام  لئے جاتے ہیں مگر اس کے دو اہم کام  ہیں جو انسان کی زندگی بدل دیتے ہیں  پہلا کام میموری محفوظ رکھنا مطلب یاداشت ہے  ، دوسرا کام احساسات اور جذبات کا ہے

یاداشت ہوں یا جذبات ان دونوں کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے یہ آپ کی زندگی پر ایک گہرا اثر چھوڑتے ہیں اگر آپ جذبات سے عاری ہیں اور آپ کی یاداشت صحیح ہے تو یقیناََ آپ کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ اور جذبات کام کر رہے ہیں مگر یاداشت کمزور ہے تو پھر بھی آپ کی زندگی پر سکون لہروں کی مانند چل سکتی ہے

لیکن اگر یاداشت اور جذبات کا آپس میں رشتہ گہرا ہو گیا اوران کی آپس میں دوستی پڑ گئی تو  آپ کا اللہ حافظ دونوں ٹھیک کام کر ہے ہیں تو آپ کے باقی دماغ ، دل اور جسم پر ان دونوں کا قبضہ ہو جاتا ہے اور آپ کی زندگی اجیرن بن سکتی ہے

یادیں اور جزبات آپ کے ساتھ کھیل کھیلنا شروع کر دیتے ہیں آپ لاکھ چاہیں مگر آپ ان دونوں کو الگ نہیں کر سکتے

جذبات آپ کی یادوں کا سہارا لیکر وہ تمام لمحات آپ کی نظروں کے سامنے لہراتی رہتی ہے آپ جسمانی طور پر کہیں اور مگر ذہنی طور ہر کسی اور دنیا میں پائے جاتے ہیں اس دوران کئی بار آپ خود کو دھوکہ دیتے ہیں کہ ان یادوں میں کوئی جذبات نہیں لیکن یہ دھوکہ آپ صرف دل کی تسلی کے  لئے دے رہے ہوتے ہیں اور بہت جلد یادیں اور جذبات آپ پر ددوبارہ حاوی ہو چکے ہوتے ہیں

بقیہ پھر صحیح

 

ایک اور ادھوری تحریر


Leave a Reply