Browse Tag

پاکستان فلم انڈسٹری

پاکستان فلم انڈسٹری

احساس کمتری کا احساس تب ہوا جب نیٹ فلکس
پر انڈین سیریز دیکھنے کو ملی شاید سب کی اپنی اپنی پسند ہو مگر فلمیں اور ڈرامے دیکھنے والوں کو ایک چیز تو لازمی چاہئے ہوتی ہے اور اس کا نام ہے سکرپٹ یا سٹوری جو پاکستانی کیا ہندی فلموں  میں بھی ناپید ہیں . یہ بات نہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں ہے اور یہ بات بھی نہں کہ یہاں ٹیلنٹ کی قدر نہیں قدر بہت ہے مگر قدر کرنے سے کام نہیں بنتا کچھ خاص پرانے لوگوں نے ٹیلنٹ والوں کو آگے نا آنے دینے کی قسم کھا رکھی ہے ۔۔۔ اور کچھ لوگ ابھی تک ضیا الحق کے زمانے کا رونا روتے ہیں ان کو بتاتے چلیں کہ اب رونا چھوڑ دیں اور اس انڈسٹری کی طرف توجہ دی جائے اور پاکستانی فلموں کے نام پر انتہائی تھرڈ کلاس قسم کی ہندی فلموں کی کاپی نا دکھائی جائے۔۔ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹڑی نے اب دوبارہ انگڑائی لی ہے ان کو بتاتا چلوں کہ عیدین کے موقع سینما گھروں میں زبردستی پاکستانی فلمیں دکھائی جاتیں ہیں ۔۔۔ اس عید پر لوڈ ویڈنگ کے علاوہ سب فلمیں زبردستی دکھائی گئیں۔۔۔ آپ کبھی عید کے موقع پر ہندی فلم لگائیں اور پاکستانی بھی اور نتیجہ خود دیکھ لیں ۔۔۔۔

جاری ہے ۔۔۔